سرکاری افسرکے گھرکی پائپ لائن سے نوٹ برآمد

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسرکے گھرکی پائپ لائن سے نوٹ برآمد ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرکے گھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی جگہ نوٹ نکل آئے۔چھاپے میں25لاکھ روپے کیش اوربڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔

کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پراینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔پائپ لائن خصوصی طورپرنوٹ چھپانے کے لئے بنائی گئی تھی۔

بھارت میں سرکاری کرپٹ افسروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اوراب تک متعدد کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں