گلگت بلتستان ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس

گلگت بلتستان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں