پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر،ٹم پین کا بریک لینے کا فیصلہ

کینبر(سپورٹس ڈیسک)ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔

نازیبا میسیجز اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنیکو اعزاز قرار دیاہے، پیٹ کمنز کا کہناہیکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیاہے،

ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔

دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے بھی نائب کپتان بننیپر خوشی کا اظہار کرتیہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیاہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں