عالیہ بھٹ نے اپنے مداح کو رلا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈاسٹارعالیہ بھٹ 7سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں 2014میں مل چکا ہے۔عالیہ نے مداح کوبتایا کہ انہیں اس کی شکل اورملاقات اب بھی یاد ہے۔

اپنی پسندیدہ اسٹارکی جانب سے پہچان لینے پرمداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا۔ عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

عالیہ بھٹ کے مداح کے دوست بھی اپنی پسندیدہ اسٹارسے ملنے کی خوشی میں اسے مبارکباد دیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں