سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

بہاولپور(خواجہ تنزیل سے) غربت اور مہنگائی سے پسی سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ بہاولپور پولیس نے گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق جاوید اختر ولد فیض بخش روہیلاں والی تحصیل مظفر گڑھ ضلع ملتان کا رہائشی سادہ لوح عوام سے تعلقات قائم کرنے کے بعد مجبوریاں بتا کر اربوں روپوں کا فراڈ کر چکا ہے

سادہ لوح عوام کو اپنے بند شدہ بنک اکاؤنٹ کے چیک گارنٹی کے طور پر دینا اس نے طریقہ واردات اپنایا ہوا ہے محمد راشد وحید نے بتایا کہ جاوید اختر کا بہاولپور ہمارے ایک دوست کے پاس آنا جانا تھا جہاں اس سے ہماری ملاقات ہوئی جو کہ بعد ازاں دوستی نما رشتے میں بدل گئی

کچھ عرصے بعد جاوید اختر نے مجھ سے 5 لاکھ کا مطالبہ کیا اور گارنٹی کے طور پر مجھے بنک آف پنجاب کا چیک گارنٹی کے طور پر دیا جوکہ طے شدہ تاریخ کو بنک جمع کرانے پر بنک اکاؤنٹ کلوزڈ کے میمو کے ساتھ موصول ہوا۔
جاوید اختر کے ساتھ اس کا ایک پورا نیٹ ورک ہے جو لوگوں کو لوٹنے کیلئے مسلسل کام کر رہا ہے

حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہمیں ہماری رقم واپس دلوائی جائے اور جاوید اختر سمیت اس کےگروہ کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں