سکردو سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کیلئے یواے ای کی فضائی کمپنی میدان میں آگئی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ )بین الاقوامی ائیرلائن نے اسکردو سے آپریشن شروع کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی، اسکردو ائرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا اغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن پاکستان کے مطابق سی اے اے کی سیاحت کے فروغ کے لئے کاوشوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگیابین الاقوامی ائیرلائن فلائی دبئی نے اسکردو سے بین الاقوامی آپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی۔

نجی کمپنی پاکستان سول ایویشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کرسکے گی۔ اسکردو ائیرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں