چوری کا الزام :بلوچستان میں دو افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا

بلوچستان میں دو افراد کو چوری کے الزام سے بچنے کیلئے دہکتے انگاروں پر چلایا گیا.بلوچستان میں قدیم قبائلی رسم و رواج اور قوانین پر اب بھی فیصلے کیے جاتے ہیں۔زیارت کی تحصیل سنجاوی میں چوری کا الزام غلط ثابت کرنے کے لیے دو افراد کو دہکتے انگاروں پر سے گزرنا پڑا جب کہ واقعے سے ضلعی انتظامیہ بے خبر رہی۔

سنجاوی کے علاقے سرہ خیزی میں دو افراد محمد رضا اور گل زمان پر چوری کا الزام تھا، بے گناہی ثابت کرنے کے لیے غیر قانونی جرگے نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو دہکتے انگاروں پر سے گزارا جائے۔

انگاروں پر گزرنے کے باوجود دونوں افراد کے پیروں کو کچھ نہ ہونے پر چوری کا الزام غلط ثابت ہوا، بے گناہی ثابت ہونے پر دونوں افراد کے اہلخانہ بے حد خوش تھے اور ان دونوں کو ہار بھی پہنائے گئے۔میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ضلعی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ قبائلی قوانین کی اس رسم سے متعلق اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں