نجی اسکولوں کی من مانیوں کیخلاف عدالت نے شکنجہ کس دیا

پشاور: عدالت کی جانب سے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد پشاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا۔صوبہ خیبر پختونخوا کے نجی اسکولوں میں داخلہ فیس، سالانہ فیس وصولی غیرقانونی ہونے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ فیصلے کی روشنی میں ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اتھارٹی اعلامیے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طلباء و طالبات کے والدین سے ماہانہ فیس کےعلاوہ کسی قسم کی کوئی اور فیس نہیں لے گی۔اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے اسکول مالکان کےخلاف سخت کا رروائی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والا اسکول عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔پرائیویٹ اسکول فیسوں سے متعلق عدالتی فیصلہ آگیاچیف جسٹس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو اہم ہدایات دیں، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ کے پی حکومت کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں