کشمیری پناہ گزینوں کیلئے 13 سو گھر تعمیر کیے جائیں گے.وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور رکن اسمبلی جاوید بٹ کی ملاقات

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)کشمیری پناہ گزین رکن اسمبلی جاوید بٹ کی انتھک اور مسلسل کوششوں کے بعد سنہ 89 کے کشمیری پناہ گزینوں کو بحال کرنے کے لیے گھر تعمیر کیے جارہے ہیں. کشمیر ہاوس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردارعبدالقیوم نیازی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاوید بٹ نے کہا کہ ابتدا میں سنہ 89 کے کشمیری پناہ گزینوں کو 1300 گھر تعمیر کر کے دیے جائیں گے.

انہوں نے کیا کہ گھروں کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا اور اسکے لیے آزاد کشنیر کے وزیر اعظم نے احکامات بھی جاری کیے ہیں. آزاد کشمیر کی حکومت گھروں کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کررہی ہے جبکہ حکومت پاکستان گھروں کی تعمیر کے لیے پیسے فراہم کررہی ہے.

جاید بٹ نے کہا کہ حلقہ ویلی 4 راولپنڈی میں آباد کشمیری پناہ گزیں سمیت تمام پناہ گزینوں کو گھر تعمیر کرکے دیے جائینں گے اور ان پر بھی بہت جلا کام کا آغاز ہوگا. واضع رہے کہ جاوید بٹ واحد کشمیری پناہ گزیں رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھاتے ہی کشمیر ی پنا گزینوں کی بحالی کا مسلہ آٹھایا۔ انیوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسوں اور مظفرآباد سے اسلام آباد تک اس مسلے ترجیحی بنیادوں پر آٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں