آزادکشمیر میں لکی ڈرا کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ، سرغنہ گرفتار

حویلی کہوٹہ(شیخ وحید اقبال) : کشمیر لکی کمیٹی کے نام پر کڑوروں روپے بٹورنے والا سرغنہ گرفتار ۔محمد حلیم ولد محمد اشرف ساکن عباس پور کہوٹہ زیارت بازار کے مقام پر گزشتہ 5 سال سے لکی کشمیر کمیٹی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہا تھا

اور پچھلے 10 ماہ سے عوام کو لوٹنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس پر ایس پی حویلی سلطان اعوان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار افتحار ، جاوید آفریدی پر مشتمل ٹیم دی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مفرور کو بلآخر گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ شخص 10 ماہ سے نامعلوم مقام پر رہائش پذیر تھا۔ جس کی تلاش میں بیشتر بار چھاپے مارے گئے لیکن ہاتھ نہ لگا اور بلآخر ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے عوام سے کروڑوں روپے کی مدد میں دولت لوٹ رکھی ہے جس میں بیشتر خواتین ہیں۔

عوام علاقہ کا پولیس کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ شخص کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔ نوسرباز سے غریب عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں