ویرات کوہلی نے اسٹمپ مائیک پرغصہ نکال دیا،ویڈیو وائرل

کیپ ٹان(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کوآٹ نہ دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آٹ قراردے دیا جسے فیلڈ ایمپائرآٹ دے چکے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔

ویرات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔

بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں