ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

کوئٹہ : بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکا ہوا ہے ۔ریلوے کنٹرول حکام کے مطابق،دھماکا اس وقت ہوا جب جعفرایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ٹرینوں کی آمد ورفت معطل.حکام کے مطابق، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں بھی پٹر ی سے اتر گئیں تاہم ابھی تک زخمیوں یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں