بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کی ملاقات: مسئلہ کشمیر سمیت باہمی ایشوز پر اتفاق رائے سے پیش رفت پر اتفاق

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اُٹھانے کے لئے مل جل کر کوششیں تیز کرنی ہونگی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو رکوانے کے لئے آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جانی چاہیے۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں ہر سطح پر موثر انداز میں مشترکہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت رکوانے کے لئے دباؤ بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے مسلۂ کشمیر کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ایک موئژ کردار ادا کیا اور وہ پوری دینا میں کشمیریوں کی موئژ آواز ہیں۔

ہم مسلۂ کشمیر کے حوالے سے صدر ریاست کی کر کال پر لبیک کہیں گے اور ہر میدان میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اس موقع پر سینئر وزیر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے مسلۂ کشمیر پر بلائی جانی والی کشمیر کانفرنس کو کامیاب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین د ہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں