پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک کا نام بتادیا۔ٹوئٹر پر علی ترین نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم کے مالک کا نام بتایا۔علی ترین سے ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کا مالک کون ہے؟
My chacha, Alamgir Tareen https://t.co/RL0OD9oUbh
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 7, 2022
علی ترین نے بتایا کہ میرے چاچا عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے مالک ہیں۔
😄
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 7, 2022
جس پر ایک صارف نے کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر افسردہ ہوکر علی ترین سے مزید سوال کیا کہ کیا آپ کے کوئی دوسرے چاچا ہیں جو کراچی کنگز کو لے سکیں ؟علی ترین نے اس سوال کا جواب دینے کے بجائے ہنستا ہوا ایموجی شیئر کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عالمگیر ترین اور علی ترین مشترکہ طور پر ٹیم ملتان سلطان کے مالک تھے۔دوسری جانب پی ایس ایل 7 میں مسلسل پانچ فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔