بیٹے کی پیدائش کے لیے خاتون نے سر میں کیل ٹھونک دیا

پشاور میں بیٹے کی پیدائش کے لیے جعلی عامل کے کہنے پرخاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔مرد اور خاتون کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مریضہ کے ساتھ دو مرد اور دو خواتین کو آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اولاد نرینہ کی خواہش، پیرکے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی.خاتون 2 گھنٹے سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہی لیکن پولیس اب تک میاں بیوی کو تلاش نہیں کرسکی ہے۔
واضح رہےکہ پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی تھی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکال دیا گیا ہے۔نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ خاتون حاملہ ہے، سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش ہے، پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں