سسر کی پی ایس ایل سے دستبرداری پر داماد افسردہ

پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے مستقبل کے داماد شاہین آفریدی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شاہین نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔شاہد آفریدی کےمطابق وہ کوشش کررہے تھے پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں