سٹیٹ بینک نےاوورسیز پاکستایوں کےترسیلات زرکےاعدادوشمارجاری کردیے

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال 17-2016ء کے دوران سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 14.058 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران 14.388 ارب ڈالر بھیجے گئے تھے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں 330 ملین ڈالر کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں کمی کا بنیادی سبب تمام بڑے ممالک سے رقوم کی وصولی میں کمی ہے۔