روسی افواج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کا حکم، 24گھنٹے کا الٹی میٹم

یوکرائن(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرینی افواج کو شہر ماریوپول میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد یوکرینی افواج دفاع انداز اختیار کرچکی ہے اور روسی افواج کا پلہ بھاری ہے۔

روس کی بمباری سے شہر مارپول کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور شہر تقریبا روس کے قبضے میں آچکا ہے۔ ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

روس نے یوکرینی افواج کو ماریوپول شہر میں ہتھیار ڈالنے کے لیے اتوار کی دوپہر تک کا وقت دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں