پی ٹی آئی رہنما راجہ سبیل کی ہدایت پر برمنگھم میں عظیم الشان کار ریلی، عوام کا سمندر امڈ آیا

لندن(وقائع نگار خصوصی)صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر راجہ سبیل کی ہدایت پر برمنگھم میں عظیم الشان کار ریلی، عوام کا سمندر امڈ آیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حق میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تحریک انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ سبیل ریاض کی ہدایت پر سیکرٹری مالیات یوتھ ونگ آزاد کشمیر سید علی ضامن شاہ اور سید محمد شاہ کی قیادت میں ایک عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا

اس ریلی کا مقصد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔ ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سید علی ضامن شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا میں امن کا داعی ہے، عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے، عمران خان صرف پاکستان نہیں اسلامی دنیا کا بھی عظیم کا عظیم لیڈر ہے ۔

عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہت دلیری سے لڑا، عمران خان نے ناموس رسالت پر دنیا کو نبی پاکﷺ کی عزت و حرمت کا پاس کرنے پر پابند کیا۔پاکستان بول اٹھا ہے کہ انہیں صرف ایک لیڈر چاہیے جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں