اٹلی میں ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے

روم: (سٹیٹ ویوز) اٹلی کے شہر میلان میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کو تورینو نامی شہر سے میلان کی سمت جاتے ہوئے ایک ٹرک نے کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر مسل کر رکھ دیا۔

حادثہ اے فور موٹر پر وے پر پیش آیا جہاں کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تمام پاکستانی نوجوان ایک ہی کار میں سوار تھے اورمقامی فیکٹری میں ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی عمر 31 سے 45 برس کے درمیان تھی۔

حادثے کے بعد 5 ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ اندوہناک حادثے کی خبر پر اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی غم اور صدمے سے دوچار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں