ملک میں کورونا شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ ملک میںوبا پھیلنےکی تصدیق کر دی

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ ملک میں کورونا وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں اومی کرون کا سب ویرینٹ رپورٹ ہوا ہے تاہم شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کورونا کیسز کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں کورونا وبا کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

دنیا میں کورونا کی وبا کے باوجود شمالی کوریا کا جنگی جنون عروج پر
یاد رہے کہ 2019 کے اختتام پر سامنے آنے والی عالمی وبا کورونا سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک متاثر ہوئے اور تمام ممالک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں اور دیگر ممالک کے ساتھ کورونا کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں