پاکستان اولمپک انکوائری کمیٹی نے7 ڈوپ پازٹیو کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انکوائری کمیٹی نے ڈوپ پازٹیو آنے والے 7 کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو لاہور میں رکھاگیاہے، پی او اے نے چودھری محمد شفیق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، جس کے سامنے کھلاڑی اور ان کے کوچز پیش ہوں گے۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق سات کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، اب انکوائری کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد پابندی کی سفارشات فیڈریشن کو بھجوائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں