لیپہ: تعلیم کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بریگیڈ کمانڈر سمیت شرکاء نے علم کی شمع جلائے رکھنے کا پیغام دیا

وادی لیپہ (رپورٹ: رضوان اعوان)جناح پبلک اسکول کیسر کوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ تھے جناح پبلک اسکول میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیامینیجنگ ڈائریکٹر جناح پبلک اسکول ظہور احمد لون نے مہمانوں کی آمد پر ان کو ویلکم کیا

بچوں نے مہمان خصوصی کو تقریب آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے. جناح پبلک اسکول کے چاک و چوبند طلبہ کے دستے نے مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر لیپہ کو سلامی پیش کی
مہمان خصوصی نے سلامی کے بعد کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ KORT کی جانب سے دی گئی جدید خطوط پر استوار کمپیوٹر لیب کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا بعد ازاں کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا اور کمپیوٹر چلایا. اس موقع پر ان کے ہمراہ پاک فوج کے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر و دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے

بچوں نے رنگا رنگ پروگرام میں ٹیبلوز، ملی نغمے، تقاریر اور حالات حاضرہ پر قوالیز پیش کیں اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بچوں نے بھر پور جواب دیا.حالات حاضرہ پر پیش کی گئی قوالی کو مہمان خصوصی نے بہت پسند کیا قوالی کے ذریعے گزشتہ دنوں کلسٹر بم پھٹنے کی وجہ سے ایک بچہ شہید ہو گیا تھا جس پر اظہار افسوس کیا گیا اور آئیندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے اس پر بہترین پیغام دیا گیا

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں بہترین تقریب کے انعقاد اور رنگا رنگ پروگرام پیش کرنے پر سٹاف انتظامیہ اور بالخصوص جناح پبلک اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد لون کو مبارکباد پیش کی اور آئیندہ بھی فروغ تعلیم کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی. مہمان خصوصی کا جناح پبلک اسکول کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بہترین کارکردگی دیکھانے پر کہنا تھا جناح پبلک اسکول کے بچوں کا معیار شہروں میں پڑھنے والے بچوں سے کم نہیں.

گزشتہ دنوں پھٹنے والے کلسٹر بم اور اس سے شہید ہونے والے بچے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا والدین کو اپنی زمہ داری پوری کرنی چاہیے مہمان خصوصی کا کہنا تھا چمولہ میں شہید ہونے والے بچے کا واقعہ بہت دلخراش تھا والدین کوشش کریں اپنے بچوں کو آگاہ کریں کسی غیر ضروری چیز کو نہ اٹھائیں تاکہ آئیندہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے

منیجنگ ڈائریکٹر جناح پبلک اسکول کیسر کوٹ نے مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ پاک فوج کے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور والدین کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کیا اور تقریب میں آنے والوں کو اپنے مستقبل کے پلان سے آگاہ کیا اور مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر لیپہ کے تعلیم دوست کام بلخصوص جناح پبلک اسکول کیسر کوٹ کو دی جانے والی جدید لیب کے افتتاح پر شکریہ ادا کیا. والدین اور عوام علاقہ کو

منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنا تعاون جاری رکھنے پر بہترین نتائج کی یقین دھانی کروائی.مجموعی طور پر اے ون گریڈ 112 بچوں نے حاصل کیا A+ 76 A گریڈ 50، 48 بچوں نے B گریڈ اور 10 بچوں نے C گریڈ حاصل کیا. مجموعی طور پر جناح پبلک اسکول کا ریزلٹ 100 فیصد رہا.

اپنا تبصرہ بھیجیں