مقبوضہ کشمیر، زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور دب گئے، متعدد زخمی

سری نگر (سٹیٹ ویوز) مقبوضہ کشمیر میں ہمالیہ کی پہاڑی سلسلے میں ہائی ویز کے نئے سلسلے کی تعمیر کے دوران ایک ٹنل بیٹھ گئی جس کےملبے تلے دب کر 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیہ ریجن میں زیر تعمیر ٹنل زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ملبے تلے دب کر ٹرک اور بھاری مشینری بھی تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں تاہم ایک مزدور کی لاش نکالنے میں 24 گھنٹے لگ گئے۔
تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں