شمالی علاقوں میں برف باری، سیاحوں کیلئے بڑی خبر آگئی،تمام انتظامات مکمل

گلگت (نمائندہ خصوصی) ملک کے بالائی علاقے چلاس اور بابو سر ٹاپ پر شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔

بابو سر ٹاپ اور چلاس میں برف باری سے سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر ریسکیو، اسسٹنٹ کمشنر، مجسڑیٹ، پولیس اور ڈی ایچ او ہیلتھ امدادی کاموں کے روانہ کردیں گیں۔

اے ڈی ڈی ایم اے بھی مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری رک چکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے 15 گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا 8 مزید گاڑیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے، شدید برف باری کے باعث چلاس ہائی وے اور بابو سر ٹاپ روڈ بند رہے گی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، بابو سر ٹاپ سے چلاس جاتے ہوئے برف باری کے باعث پھنسی سیاحوں کی مجموعی طور پر 40 گاڑیوں کو باحفاظف نکال لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں