امیرجماعت اسلامی پاکستان کی کال پر لنڈی کوتل میں مہنگائی مخالف مظاہرہ

لنڈی کوتل(ضلع خیبر ہجرت علی آفریدی سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی لنڈی کوتل کا احتجاجی مظاہرہ.جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح لنڈی کوتل میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا.

مظاہرے میں لنڈی کوتل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر سید مقتدر شاہ آفریدی اور ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری مراد حسین آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کی طرح آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر عوام کو مہنگائی کے تحفے دیے.

کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے جس سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے.

مراد حسین آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں دونوں آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے میدان میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے بے بس عوام کو ریلیف دینا ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے.

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ پالیسی کا آغاز کریں.مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی جس پر احتجاجی مظاہرہ احتتام پزیر ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں