پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی،لنڈی کوتل کی عوام سڑکوں‌پر نکل آئی

لنڈی کوتل( ہجرت علی آفریدی) بی جے پی کی رکن نور پور شرما کی متنازعہ بیان اور گستاخی پر لنڈی کوتل عوام کا احتجاج بھارتی پرچم نذر آتش .لنڈی کوتل باچاخان چوک میں سابق تحصیل امیدوار کلیم اللہ شینواری کی قیادت میں سیاسی جماعتوں بلدیاتی نمائندوں و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی.احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے اس اقدام کی مذمت کی.

انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سفیر کو ملک بدر کریں اوران سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں.جماعت اسلامی کے امیر لنڈی کوتل تحصیل سید مقتدر شاہ آفریدی نے کہا کہ انڈین حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے.

بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انہوں نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے عالمی برادری اور بالخصوص او آئی سی انڈیا کے خلاف اقدامات کریں.مظاہرین نے لنڈی کوتل پریس کلب کے سامنے بھارتی پرچم نذر آتش کیا اور نعرے بازی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں