نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے ہڑتال کردی

پشاور: نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔خیبرپختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق 80 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار 200 روپے سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دیں یا آٹے کی قیمت کم کریں لیکن جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی مذاکرات کیے گئے جس پر نان بائی آج پشاور میں روٹی کی قیمت نہ بڑھنے کے خلاف تندور بند رکھیں گے۔

نان بائیوں نے 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہےکہ اگر ضلعی انتظامیہ مذاکرات نہیں کرتی تو نہ کرے، ہم مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے، پھر ہڑتال کی جائے گی اور روٹی نہیں ملے گی، تمام تندور بھی بند ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں