حکومت نے نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے فنانس بل کے مطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو جائیں گے جس میں ان کے بجلی،گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔

نئے فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں