پاکستان کے دوبڑے شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی اور 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں