یورپین خاتون کوہ پیما آکسیجن کے بغیر ‘کے ٹو’ اور براڈ پیک سر کرنے پاکستان پہنچ گئیں

یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیٹ آکسیجن کے بغیر’ کے ٹو’ اور ‘براڈ پیک ‘سر کریں گی۔رپورٹس کے مطابق انڈورا سے تعلق رکھنے والی اسٹیفی ٹروگیٹ پاکستان پہنچ چکی ہیں، اسکردو پہنچنے کے بعد اسٹیفی نے پاکستانی مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارا کے بیٹے ساجد سدپارا کے ٹو کی مہم پر اسٹیفی کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کے ٹو سے قبل یورپی ماؤنٹینیئر براڈ پیک بھی بغیر آکسیجن کے سر کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو اور براڈ پیک پر پیش قدمی کیلئے اسٹیفی اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکردو سے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں