بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک کا ردعمل سامنے آگیا

بینکوں میں ڈالرز ختم ہونے کی افواہوں پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس وقت 8.9 ارب ڈالر کے نقد زر مبادلہ کے ذخائر فوری استعمال کیلئے موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 8.9 ارب ڈالر کے نقد زرمبادلہ کے ذخائر میں سونے کے ذخائر شامل نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے یا قابل استعمال نہ ہونےکی افواہوں کا نوٹس لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کی ادائیگی اور بینکوں سےڈالرختم ہونےکی افواہوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی گئیں، کمرشل بینکوں کے پاس نقد ادائیگیوں کیلئے کافی مقدار میں ڈالرز موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں اب تک انٹربینک سے 4.7 ارب ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں