ہماری حکومت نے دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی معیشت کو بچایا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام، کورونا جیسی عالمگیر وباء کے دوران دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی معیشت کو بچایا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان لکھا کہ میری حکومت ہماری تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں کامیاب رہی، امپورٹڈ حکومت ملکی معیشت کو سنبھالنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں