ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کی سہولت دیدی گئی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی۔مرکزی بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین آفیشلز ملاقاتوں میں کمی لائیں، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں