کشمری صحافی فائزہ گیلانی نے سی ای جی کے طرف سے بہترین رپورٹنگ کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی(سٹیٹ ویوز)سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کی رکن اور ایک انگریزی جریدے کنٹری نیوز سے منسلک صحافی سیدہ فائزہ گیلانی نے سی ای جے کی طرف سے سالانہ بہترین رپورٹنگ ایوراڈ جیت لیا. تحقیقی صحافت پر ملک بھر سے 37 صحافیوں کے نام منتخب کیے گئے تھے جن میں سے پانچ نے بہترین رپورٹنگ ایوارڈ جیتا ہے.

پیس جرنلزم کانفرنس میں ایوارڈ جیتنے والوں میں آزاد کشمیر سے فائزہ گیلانی کنٹری نیوز،لوک سجاگ سے مہرین برنی،پی ٹی وی سے طیبہ نثارخان ،ڈوئچے ویلے سے عفیفہ،نصر اللہ ,لوک سجاگ سے،کلیم اللہ،عصمت علی اخوان،ریڈیو سوات سے شامل ہیں.

کراچی میں دور روزہ پیس جرنلزم کانفرنس کے اختتام پر سی ای جے کی طرف سے ڈائریکٹر سی ای جے امبر رحیم شمسی نے پیس جرنلزم پروگرام ایوارڈ جیتنے والوں کو ایوارڈ دیئے،سیدہ فائزہ گیلانی کو بہترین رپورٹنگ ایوارڈ جیتنے پر آزاد کشمیربھر کی صحافتی تنظیموں کے عہدران اور سینئر صحافیوں کی طرف سے مبارکباد دی گئی سیدہ فائزہ گیلانی نے سال 2021 میں آزاد کشمیر سے تحقیقاتی صحافت میں کام شروع کیا جو ریاستی ، قومی اور بین الاقوامی صھافتی اداروں میں شائع ہوتا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں