عمران خان کے امریکا مخالف بیانات ، قائد ایوان امریکی سینیٹ نے نیا انکشاف کر دیا

امریکی سینیٹ کے قائد ایوان چک شومر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ قائدایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے نیو یارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔

انھوں نے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کے لیے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں، امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔ چک شومر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔دوران خطاب انھوں نے بھارت میں مسلمانوں پر مودی حکومت کے ظالمانہ سلوک کی مذمت بھی کی اورکہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کر نا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں