ای میل بھیجنے کے لیےانٹرنیٹ کے بغیرطریقہ جانیے

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین جی میل بھی استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے ای میل بھیجی جاسکتی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ اگر دستیاب نہ ہو تو بھی آپ جی میل پر ای میل اس آسان طریقے کو استعمال کرکے بھیج سکتے ہیں۔

ای میل بھیجنے کا طریقہ
جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے پہلے جی میل سائٹ کو بک مارک کرلیں۔جب انٹرنیٹ چل رہا ہو تو کمپیوٹر پر گوگل کروم کو اوپن کریں کیونکہ اسی ویب براؤزر پر آپ جی میل کو آف لائن استعمال کرسکتے ہیں لیکن انکوگنیٹو موڈ پر یہ طریقہ کار کام نہیں کرتا۔

براؤزر اوپن کرکے جی میل سائٹ پر جائیں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر آف لائن سیٹنگز پر کلک کریں اس کے بعد وہاں ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگائیں۔وہاں سیٹنگز کا انتخاب کریں جیسے کتنے دن کے پیغامات آف لائن یوز کے لیے رکھنا چاہتے ہیں اس کے بعد سیو چینجز پر کلک کریں۔

اگر انٹرنیٹ چل نہ رہا ہو اور جی میل استعمال کرنا ہو تو بک مارک میں جی میل پر کلک کریں۔جب آپ کوئی ای میل آف لائن سینڈ کریں گے تو وہ ایک نئے آؤٹ باکس فولڈر میں چلی جائے گی اور سروس آن لائن ہوتے ہی دوسرے صارف کے پاس سینڈ ہوجائے گی۔اس کے لیے جی میل کی آف لائن سیٹنگز میں جائیں اور ان ایبل آف لائن میل کو ان چیک کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں