دعا زہرا کا نیا ویڈیو انٹرویومنظر عام پر آگیا

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ یوٹیوبر ‘زنیرا’ کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کررہی ہیں۔دوران گفتگو دعا نے تمام یوٹیوبرز کے لیے پیغام دیا کہ ‘میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔

یوٹیوبر زنیرا نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر کسی نے کمنٹ کیا ہے کہ اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے۔اس کے جواب میں دعا نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی، اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے۔

اس کے علاوہ دعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔یاد رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں