ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل رہیں گے تو غیر جمہوری جماعتیں جیسے عمران خان کی جماعت جیت نہیں سکتی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جناب اسپیکر آپ کی کم تعداد کے باوجود اپوزیشن کو زیادہ اور بھرپور موقع دے رہے ہیں، مجھے اندازہ نہیں کہ ایسے بھی اسمبلی چل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ہمیں اس کا اندازہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت، صاف شفاف الیکشن اور عوام کے معاشی حقوق کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم ہر آمر اور ظالم کا سامنا کرکے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو دھاندلی کے باوجود حکومت کا موقع ملا، اس ملک میں پیپلز پارٹی کے خلاف دھاندلی ہوتی تھی، شہید محترمہ بے نظیر اور بھٹو کی جماعت کو روکنے کے لیے دھاندلی ہوتی تھی، لیکن یہ جیت نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں