روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی۔

وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کر لیں۔

خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟۔ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کیساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے کم نرخ پر تیل نہیں خرید رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں