پاکستان میں مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،سردار عثمان خان

یواےای(سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی. ملک کو درپیش چلنچز سے نمنٹے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا کرے گی.

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق پولیٹکل سیکرٹری ہمراہ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار عثمان خان نے دبئی میں اپنے اعزاز میں رکھے گۓ عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں.

جنھوں نے اپنی محنت اور جدوجہد کی بنیاد پر کامیابی کی منازل طے کی جس پر ہمیں فخر ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تعمیر و ترقی کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی اور انشا اللہ عوامی حمایت اور عوامی طاقت کی بنیاد پر 20 نشستیں حاصل کر کے سرپرائز دیں گے.

انھوں نے کہا میں کہ یہاں دیار غیر میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن جماعت کی مضبوطی کیلے اپنا بھرپور کردار ادا کریں. گذشتہ روز دبئی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما حاجی گلزار خان نے سردار عثمان خان سدوزئی کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ اور استقبالیہ دیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری بلال خان راجہ احسن خان راؤ خاور حمزہ عباسی وقار گجر سردار رضوان خان سردار شاید خان سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سردار عثمان خان سدوزئی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ جس طرح آپ تمام احباب نے میری عزت افزائی کی میں تمام مسلم لیگی احباب کا دل سے ممنون و مشکور ہوں صدر تقریب حاجی گلزار خان آخر میں مہمان خصوصی سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی یاد رہے کہ سردار عثمان خان سدوزئی ان دنوں یو اے ای کے مختصر دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں