Bagum jan

مہیش بھٹ بیگم جان پر پابندی پر نالاں

ممبئی(سٹیٹ ویوز) بھارتی فلم بیگم جان پر پاکستان میں پابندی کیخلاف مہیش بھٹ میدان میں آگئے.
برصغیر کی تقسیم کے پس منظر پر بنی فلم بیگم جان پر پاکستان میں پابندی پر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ کاش پڑوسی ملک کا سینسر بورڈ ایک بار فلم دیکھتا اور پھر کوئی فیصلہ لیتا۔
مہیش بھٹ نے کہا کہ میں اپنا سامان فروخت کرنے کے لئے پاکستان کو ایک مارکیٹ کے طور پر نہیں دیکھتا، جب ان کے سینسر بورڈ نے فلم بیگم جان نہیں دیکھی، تو میرے کچھ قریبی ساتھیوں نے میرا مذاق بنایا، مجھے برا لگا، کاش کہ وہ ایک مرتبہ میری فلم دیکھتے اور پھر پاکستان میں اسے ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کرتے