ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی، ایک دن میں درجنوں گھر اور دکانوں کا صفایا

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے درجنوں گھروں اور دکانوں کا صفایا کردیا جس میں کروڑوں روپے، زیورات اور انعامی بانڈز لوٹ لیے گئے۔شاہدرہ میں جی ٹی روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گاڑی روکی اور 4 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص بینک سے پیسے نکلوا کر آرہا تھا۔

کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں 5 ڈاکوؤں نے منصور نامی شخص کے گھر بیل بجائی، دروزاہ کھولنے والی بوڑھی خاتون کو دھکا مار کر اندر گھس گئے اور بچوں سمیت اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔اس دوران ایک ڈاکو پستول تانے کھڑا رہا اور 4 نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا، 65 لاکھ روپےکے قومی بچت سرٹیفکیٹس اورقیمتی موبائل فون لوٹ لیے جب کہ ڈاکو گاڑی میں آئے اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

ادھر ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ایزی پیسہ شاپ لوٹ لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے مقدمات درج ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں قائم کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں