حکومت آزادکشمیر نے سنٹرل بورڈ آف ریونیو میں دو زونز کا قیام کردیا، مظفرآباد اور میرپور زونز کام کریں گے. نوٹی فکیشن جاری

مظفرآباد( خبر نگار)وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی منطوری کے بعد آزاد کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو میں دو زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ نارتھ زون کا کمشنر مظفرآباد میں بیٹھے گا اور ساوتھ زون کا کمشنر میرپور میں بیٹھے گا۔ اس سے قبل ٹیکس کا تمام نطام میرپور سے ہی کنترول کیا جاتا تھا اور پونچھ اور مظفرآباد دویثرن کے لوگوں کو میرپور دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے.

آزاد کشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ساوتھ اور نارتھ زون کا قیام عمل میں لایا ہے۔ آزاد کشمیر سی بی آر کے نوٹیفیکیشن نمبر۔C.No.3(I)-I/Legal/1257-64 مورخہ 10 اگست 2022 نارتھ زون کے کمشنرعاصم شوکت جو پہلے کمشنر ڈائریکٹ ٹیکسز تھے اب مظفرآباد میں بیٹھیں گے اسی طرح باصل صدیق ساوتھ زون میرپور بیٹھیں گے۔ نارتھ زون میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے ٹیکس صارفین پر مشتمل ہوگا جبکہ ساوتھ زون میرپور ڈویژن کے ٹیکس صارفین پر مشتمل ہوگا۔

مظفرآباد ڈویثرن کی عوام نے کمشنر نارتھ زون کی مظفرآباد میں بال مستقل بنیادوں پر منتقلی کو سراہا ہوئے کہا ہے کہ اس سے لوگوں کے درینہ مسائل حل ہوں گے۔ یاد رہے کہ زلزلے کے بعد مظفرآباد سےٹیکس دفاتر عارضی طور پر میرپور منتقل کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں