“یوم نیلہ بٹ “ضلع بھمبر میں بھرپور انداز میں منایاجائے گا

عدنان مختار

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بھمبر

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھمبر میں 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ منایا جائے گا۔مشیراطلاعات رفیق نئیر,سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد,ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال اور محکمہ اطلاعات ہیڈکوارٹر سمیت تمام اضلاع میں اس دن کو منانے کے حوالے سے موثر تشہیرکی جارہی ہے.

یوم نیلہ بٹ کے حوالے سےڈپٹی کمشنرضلع بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے جملہ ادارہ جات کو اس دن کو منانے کے حوالے سے احکامات دئیے ہیں.ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے بھمبر،برنالہ اور سماہنی میں اس دن کی مناسبت سے اجتماعات ریلیوں کے لیے خصوصی سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے ایس ڈی ایم بھمبر،ایس ڈی ایم برنالہ اور سماہنی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی احکامات کے پیش نظر اس دن کو بھرپور انداز میں منایاجائے.
یوم نیلہ بٹ تاریخی پس منظرکے مطابق 23 اگست 1947 کو پیر سید شمشاد حسین شاہ کی زیر صدارت مسلمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک نوجوان سردارعبدالقیوم ابھر کر سامنے آئے جہنوں نے اپنی لازوال جدوجہدکے باعث بعدمیں مجاہد اول کا لقب پایا

انہوں نے انگریزوں کو للکارا۔ڈوگراکے خلاف بغاوت کا علان کر دیا انہوں نے اسلامی نظام کے نفاذ اور الحاق پاکستان کا اعلان کیا جس پر انگریزوں کی طرف سے انہیں شدید مزاحمت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مجاہد اول کی قیادت میں مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پید اہوا جس کے باعث آزادکشمیرکا 32 ہزار مربع میل کا رقبہ آزاد کروایا گیا۔

شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث آج ہم آزاد کشمیر میں آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں مجاہد اول کی تحریک پر ہزاروں مسلمانوں نے باقاعدہ جدوجہد کی دشمن سے بے سروسامانی کی حالت میں جنگ کر کے خطہ آزاد کشمیر کو آزادی دلوائی اب اس دن کی مناسبت سے حکومت آزاد کشمیر نے 23 اگست 2022 کو آزاد کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں بھرپور انداز میں دن منانے کا اعلان کیا ہے۔

ضلع بھمبر میں ڈپٹی کمشنر نے ایل او سی سماہنی سیکٹر،ایل او سی برنالی سیکٹر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دن کو بھرپور انداز میں منائیں اس کے علاوہ انہوں نے سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قومی مفاد پر سب متحد ہو کر ریاستی تعمیر و ترقی خوشحالی میں کردار ادا کریں,

یوم نیلہ بٹ پر ضلع بھمبر میں تمام سرکاری،غیر سرکاری ادارے،سیاسی سماجی,شخصیات، وکلاء، صحافیوں،سول سوسائٹی،عوام علاقہ سب متحد ہو کر دن کو منائیں اور ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں