موٹر سائیکل کا بھیانک حادثہ، خاتون کیمرے میں ہوا میں اڑتی ہوئی ویڈیو دیکھیں

کیرلا: بھارت میں ایک بھیانک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو اس طرح ٹکر ماری کہ خاتون ہوا میں اڑتی ہوئی دور جا گری۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام ریاست کیرلا کے شہر مالاپورم میں سڑک پر ایک کار نے غلط ٹیک اوور کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل کو بری طرح ٹکر مار دی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

اس حادثے کی فوٹیج قریب موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹکر لگتے ہی موٹر سائیکل سے ہوا میں اڑتی ہوئی دور جا گری ہے۔متوفی کی شناخت عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنی اہلیہ رقیہ کے ساتھ گھر کی طرف جا رہا تھا، وہ ایک رشتے دار سے ملنے گئے تھے کہ واپسی پر مخالف سمت میں آنے والی کار نے انھیں ٹکر مار دی۔

Malappuram: Horrifying accident kills one; visuals show pillion rider being flung from scooter in Malappuram #kerala #accident #latestnews pic.twitter.com/1cT0lvECUo

— Mathrubhumi English (@mathrubhumieng) August 21, 2022

فوٹیج میں کار کے ڈرائیور کی نہایت غلط انداز میں ڈرائیونگ دیکھی جا سکتی ہے، اس نے غلط اوورٹیک کی کوشش کی جس کی وجہ سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ عبدالقادر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چند ہی روز قبل متحدہ عرب امارات سے چھٹی پر گھر آیا تھا۔حادثے کے نتیجے میں عبدالقادر نے موقع ہی پر دم توڑا، جب کہ ان کی اہلیہ رقیہ اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں