ٹرین کا پانی میں ڈوبے ہوئے ٹریک پر سفر،ویڈیو دیکھیں

صوبہ سندھ میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ٹرین آپریشن کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ریلوے ٹریک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹریک کے اطراف دریا کا منظر ہے۔

ویڈیو میں موجود شہری نے کہا کہ یہ سندھ کے حالات ہیں، اللہ ہم پر رحم فرمائے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ریلوے ٹریک پوری طرح سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس سے ٹریک نظر نہیں آرہا۔

شہری نے کہا کہ شالیمار ایکسپریس سندھ کے علاقے دوڑ سے روانہ ہوئی اور اللہ کے آسرے پر چل رہی ہے۔شہری نے بتایا کہ دوڑ سے باندی اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن کا یہ منظر ہے۔شہری نے صوبے کی صورتحال پر دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں