نوجوان کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان رسی پر چلنے ویڈیو منظر عام پر آگئی

نیدرلینڈز کے شہری نے دو بلند و بالا عمارتوں کے درمیان رسی پر چل کر خطرناک کرتب کا مظاہرہ کیا۔نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اسے بلند و بالا عمارتوں کے درمیان خطرناک کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق نوجوان جس رسی پر چلا وہ زمین سے 500 فٹ بلند اور 2 سینٹی میٹر چوڑی تھی جس پر نوجوان نے اپنے توازن کو زبردست طریقے سے برقرار رکھا۔ویڈیو کو دیکھنے والے حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی ہوئے اور نوجوان کے اس کرتب پر اسے داد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں