عالمگیرنے بختاور کو جواب متاثرین سیلاب کے لیے چھت کا حل بتا دیا

تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی ٹوئٹ پر ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیاہے۔بختاور نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ان کے بینر پر خیمے کی قیمت اصل سے دُگنی ہے، موجودہ انسانی بحران پر پی ٹی آئی کے لیے مزید چیریٹی کا فائدہ اٹھانے کا یہ وقت نہیں، سیلاب متاثرین کیلئے عطیات حکومتِ پاکستان کو دیں یا رجسٹرڈ این جی او کو دیں۔


اب س کے جواب میں عالمگیر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘سندھ میں قائم سلطنت کی شہزادی بختاور بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کرنے والے فنڈ سے متعلق میری ایک تصویر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اعتراض کیا تھا، ایسی صورتحال میں یہ سوال کرنا اگر جائز ہے تو میں جوابدہ ہوں لیکن اس صورتحال میں سیاست کرنا مناسب نہیں، ہم بھی آپ کی 14 سالہ حکومت سے سوال کرسکتے تھے لیکن ہم نے اس وقت یہ مناسب نہ سمجھا، ہم اس وقت جو کرسکتے تھے ہم نے سوچا ہم وہ کریں گے.


عالمگیر کا کہنا تھا کہ ’رہی بات ٹینٹ کی تو میری بختاور سمیت سب پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اس سے کم قیمت والے ٹینٹ اسی کوالٹی میں کہیں سے بھی ہمیں دلوادیں اگر وہ ٹینٹ 9 ہزار یا ایک روپے بھی کم ہوگا تو ہم یہ ٹینٹ وہیں سے خریدیں گے لیکن چونکہ اس ماحول میں ٹینٹ سے دستیاب نہیں ہے لہٰذا ہمیں یہ ٹینٹ واٹر پمپ پر اسی قیمت میں ملے‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے بختاور بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’لیکن ان محل میں رہنے والی محترمہ کو کیا پتا کہ واٹر پمپ یا بسم اللہ مارکیٹ کہاں ہیں ان کو حالات کا نہیں پتا، اے سی میں بیٹھ کر ٹوئٹ کردینا بہت آسان لیکن تنقید سے بہتر ہوتا اگر وہ یہ بتاتی کہ انہوں نے اپنی طرف سے کیا کیا ؟آپ اپنی کل جائیداد کا 0.001 فیصد بھی دے دیں تو سندھ کے کئی گاؤں آباد ہوجائیں، اگر آپ محلات کے دروازے کھول دیں تو کئی گاؤں کی آبادی کو چھت مل جائے گی‘۔

کم قیمت پر ٹینٹ دستیابی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ ’اگر اس سے کم پیسوں میں موجود ہیں تو سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ لیں اور عطیہ کریں، کہا گیا کہ سندھ حکومت کو عطیات دیں لیکن سندھ حکومت پہلے اپنی ٹیکس کلیکشن تو مکمل کرلے ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں