ادا کارہ فضا علی نے ہمیشہ غریب پر عذاب سے متعلق سوالات کھڑے کردیے

اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر انتظامیہ اور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔

فضا علی نے کہا ‘یہ عذاب سارے صرف غریب پر ہی آتے ہیں؟ ان ہی کا نقصان ہوتا ہے، وہی مرتے ہیں جو کچھ ہوتا ہے، صرف ان ہی کے ساتھ ہوتا ہے، امیر کو کچھ کیوں نہیں ہوتا‘؟فضا علی کا کہنا تھا ‘اسلام آباد، لاہور میں جو اتنی بڑی بڑی سوسائٹیز ہیں، جو اتنے بڑے بڑے سیکٹرز ہیں یہاں پانی کیوں نہیں آتا؟ ان کا نقصان کیوں نہیں ہوتا؟

اداکارہ نے انتظامیہ اور حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ یہ سب ہماری لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، یہ سب ڈیمز نہ بنانے کا نتیجہ ہے، بھارت کو دیکھیں اس نے ڈیم بنالیے، ہم نے اب تک کیوں نہیں بنائے؟انہوں نے مزید کہا ‘کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، جو کہ دکھ کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں